اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں انسانیت شرمندہ: گورنر

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں جاری سیاسی تصادم کو لے کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت پر جم کر تنقید کی ہے۔

مغربی بنگال میں انسانیت شرمندہ: گورنر
مغربی بنگال میں انسانیت شرمندہ: گورنر

By

Published : Jun 6, 2021, 4:16 PM IST

شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کے ایک ماہ بعد بھی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں سب سے زیادہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع کی طرح شمالی 24 پرگنہ بھی سیاسی تصادم کے واقعات رونما ہوئے ہں۔ بیرکپور پارلیمانی حلقے میں ہر روز حملوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے ممتا بنرجی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تصادم کی روک تھام کےلیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا حکومت کی لاپرواہی کے سبب سیاسی جھڑپوں نے اب بھیانک شکل اختیار کرلی ہیں، جس میں اب تک متعدد لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

جگدیپ دھنکر نے کہا کہ بے قصور افراد کی موت ی ذمہ داری کون لے گا؟ جبکہ ممتا حکومت ذمہ داری لینے کےلیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانوں کو 2 لاکھ روپے معاوضہ اور ہوم گارڈ کی نوکری دینے کو نہ کافی قرار دیا۔ گورنر نے کہا کہ ریاست صورتحال افسوسناک ہے اور بے گناہ لوگوں کی موت سے انسانیت بھی شرمندہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details