اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میوات: آنکھوں کی نگاہداشت پر تربیتی کیمپ - ہریانہ

میوات میں آنکھوں کے تحفظ کے پیش نظر ایس آر ایف اور سی ایس آر کے تحت اساتذہ کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

اساتذہ طلبا کی آنکھوں کا خیال کیسے رکھیں

By

Published : May 17, 2019, 10:14 AM IST

ریاست ہریانہ کے میوات میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) اور سری رام فاأنڈیشن (ایس آر ایف) کے تحت ایس آر ایف کے ذریعے 19 گاؤں کے 42 سکول کے اساتذہ کے لیے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اساتذہ طلبا کی آنکھوں کا خیال کیسے رکھیں

تربیتی پروگرام میں مہمان خصوصی 'ریتی آئی کیئر ہسپتال'کے ڈاکٹر رمیش کمار نے شرکا سے خطاب کیا، جس کا بنیادی مقصد تھا کہ 'طلبا کی آنکھوں کا خیال کیسے رکھا جائے'۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے بچوں میں روشنی کے کم ہونے کے وجوہات اور کس طرح کم روشنی والے طلبا کی پہچان کی جا سکتی ہے؟ اور کس طرح سے صحیح وقت پر ان کا علاج ممکن ہے؟ ان تمام موضوع پر انہوں نے تفصیل سے روزنی ڈالی۔

انڈیا وژن کے پروگرام منیجر چندر شیکھر نے بتایا کہ ایس آر ایف فاؤنڈیشن کے ذریعے گود لیے گئے انیس گاؤں کے 42 سکولز میں تمام طلبا کی جانچ کرلی جائے گی، اور ان کا مفت میں علاج کرایا جائے گا۔

اس پروگرام میں فاؤنڈیشن کی پروگرام آفیسر نشا جنیجہ، مفید احمد، انیشا شیکھر، کملیشور مشرا، زبیر احمد، سندیپ، شکیل وغیرہ خصوصی طور پر شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details