کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "بی جے پی نے 2014 میں اقتدار سنبھالنے سے پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ بھارتی سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں 250 بلین ڈالر (17.5 لاکھ کروڑ) چھپا رکھے ہیں۔ بی جے پی نے یہ وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ اس رقم کو ملک واپس لائے گی اور اس کے نتیجے میں ہر بھارتی کو 15 لاکھ روپے ملیں گے۔ "
"پچھلے 7 سالوں میں، مودی سرکار نے صرف بات کی ہے اور کوئی عمل نہیں ہوا۔ حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور نتائج کے بارے میں قطعی طور پر کوئی اقدام نہیں ہوا۔ ہمیشہ کی طرح، انہوں نے اس موضوع سے ہٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ وہ وعدہ پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔