اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شدید گرمی سے سبزیاں جھلس رہی ہیں - شدید گرمی

بھارت کی شمالی ریاستیں حالیہ دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔

hot temperature ruins vegetable farming

By

Published : Jun 7, 2019, 9:16 PM IST


رواں برس شدید گرمی کی وجہ سے جہاں عام انسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہیں اس سے سبزی کاشتکاری بھی متاثر ہو رہی ہے۔

بھارت کی شمالی ریاستیں حالیہ دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔

سبزیاں کھیتوں میں گرمی اور پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہور ہی ہیں۔ تمام سرکاری اعلانات کے باوجود کاشتکاروں کو کوئی راحت ملتی نظر نہیں آرہی ہے۔

کاشتکار چاہتا ہے کہ اسے بجلی بلوں و دیگر سرکاری ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔ کاشت کی لاگت میں اضافے کے سبب کاشتکاروں کے لیے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ انھیں یہ بھی شکایت ہے کہ کاشتکاری کے میدان میں ایجاد جدید ٹیکنالوجی سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان کاشتکاروں کو نقصانات کے بچانے کے لیے کیا اقدامات کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details