اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امرناتھ یاتریوں کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کیا جائے: ہندو مہاسبھا

ہندو مہا سبھا نے متازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ امرناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کو حکومت ہند جدید تکنیک سے لیس ہتھیار فراہم کرائے تاکہ سفر کے دوران شدت پسندانہ حملے کا دفاعی طریقے سے جواب دیا جا سکے۔

امرناتھ یاترا

By

Published : Jun 22, 2019, 6:19 PM IST

ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر ابھیشیک اگروال نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہندووں کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت فوج پر دباؤ بنائے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ سے فوج آزادانہ ماحول میں کام نہیں کرپاتی ہے اور مجبوراً جوانوں کی جانیں ضائع ہوتی ہے۔ میرٹھ کے میجر کیتن شرما کی شہادت اس کی تازہ مثال ہے۔

امرناتھ یاتریو کو جدید ہتھیاروں سے مسلح کیا جائے: ہندو مہاسبھا

حکومت ہند کو کھلا خط بھیجتے ہوئے ہندو مہا سبھا نے کہا کہ نہ تو مرکزی حکومت ہمارے جوانوں کا تحفظ کر پا رہی ہے اور نہ ہی انتخابی منشور میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ امر ناتھ یاترا پر جانے والے عقیدت مندوں کے تحفظ کے لیے انہیں نئی تکنیک سے لیس ہتھیار جیسے گن مشین، ہینڈ گرینیڈ سے مسلح کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیراعظم نریندر مودی عالمی لیڈر بننے کے خواہشمند ہیں اس لیے جموں کشمیر میں علحیدگی پسندوں رہنماؤں کی سکیورٹی کم کرنے کی بات محض دکھاوا تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details