سرکاری ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے مشرقی اترپردیش کے بستی،سنت کبیر نگر، سدھارتھنگر، مہاراج گنج، گورکھپور، دیوریا، اعظم گڑھ ، مئو اور بلیا اضلاع میں دماغی بخار اور لو سے بچاؤ کے ساتھ متأثرین کے علاج کا بہتر انتظام کرنے اور اچانک دورہ کرکے اس ضمن میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ریاستی حکومت نے صوبہ بہار کے سرحد سے منسلک اترپردیش کے مہاراج گنج، کشی نگر، دیوریا اور بلیا اضلاع کے گاؤں مین خصوصی احتیاط برتنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دماغی بخار کے طبی سنٹروں اور آئی سی یو کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ دماغی بخار سے نپٹنے کے لئے آشا اہلکار اور طبی کارکنوں کو گھر گھر جاکر بخار کے مریضوں کا پتہ لگانے کے ساتھ فیور ٹریکنگ سسٹم کو بھی مستعد کرنے کا کہا گیا ہے۔
اس ضمن میں یکم جولائی سے ’دتک مہم‘‘ بھی چلائی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ’دستک مہم ‘ کے ذریعہ ہی ہر سال مشرقی اترپردیش میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے دماغی بخار پر قابو حاصل کیا جاتا ہے۔