اّسام پولیس نے بتایا کہ آج کربی اینگلون میں مطلوبہ خاتون منشیات فروش اور دیگر ایک فرد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7 کروڑ روپئے مالیتی ہیروئن کو ضبط کیا گیا۔
پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دیماپور کی رہنی والی خاتون جو منشیات کا ریکیٹ چلایا کرتی تھی کے پاس پولیس اہلکاروں کا بھیس بدل کر انہیں اچھے معیار کی ہیرون خریدنے والے گاہک بناکر کر بھیجا گیا تھا۔ ابتدائی میں خاتون نے کچھ ہچکچاہٹ کی لیکن بعد میں اس نے 2.21 کیلو وزنی اعلیٰ معیار کی ہیرون فروخت کرنے کےلیے راضی ہوگئی، بعدازاں اسے 164 ہیروئین کے پیکٹس کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔