جادب پور پارلیمانی حلقے سے سی پی آ ئی ایم کے امدیوار بکاش رنجن بھٹاچاریہ کاکہنا ہے کہ پارلیمانی حلقے کے مختلف پولنگ مراکز پر بائیں محاذ کے پولنگ ایجنٹوں کو مار پیٹ کر بھگانے کا الزام لگایا۔
سی پی آئی ایم کے امیدوار کی پریزائڈنگ افسرسے نوک جھونک - پولنگ ایجنٹ ک
سی پی آ ئی ایم کے امیدوار بکاش رنجن بھٹا چاریہ نے بائیں محاذ کے پولنگ ایجنٹ کو مارپیٹ کرکےبھگانے کاالزام لگاتے ہوئے پریزائیڈنگ افسر سے نوک جھونک کی۔
ترنمول کانگریس پرباہرکے غنڈوں کی مدد سے رگینگ کرنے کاالزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال پولیس کے سامنے باگ ماری مدرسے میں واقع پولنگ مرکزپرایک شخص کوریگینگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔
انہوں نے کہاکہ پریزائیڈنگ افسر کی نظروں کے سامنے بائیں محاذ کے پولنگ ایجنٹوں کو مار پیٹ کرکے بھگانے دیاجارہاہے۔ترنمول کانگریس کے حامیوں نے سی پی آ ئی ایم کے کارکنان کے ہاتھوں سے ووٹنگ لسٹ بھی چھین لے رہے ہیں۔
سی پی آ ئی ایم کے امیدوار کے مطابق پریزائیڈنگ افسر کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔لیکن اب تک اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں گیا ہے۔