اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہسپتالوں میں گائتری منتر، مسلمانوں کواعتراض - مذہبی رنگ

ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں زچگی کے دوران گائتری منتر کا رنگ ٹون سنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسلم خاتون ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور دوران زچکی گائتری منتر کا ریکارڈنگ چلایا گیا۔

Health centres in Rajasthan play Gayatri Mantra in labour rooms; Muslims oppose practice

By

Published : May 17, 2019, 12:04 PM IST

Updated : May 17, 2019, 12:27 PM IST


گائتری منتر کا رنگ ٹون سنانے کے بعد ایک مسلم خاتون نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد راجستھان میں جماعت اسلامی کے صدر ناظم الدین کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین گائتری منتر سنانا کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے۔ ہم اس معاملے کو زور و شور سے اٹھائیں گے۔

سوائی مادھو پور میں افسر برائے صحت رنگ لال مشرا کا کہنا ہے کہ انھیں جو پین ڈرائیور ملی ہے، رنگ ٹون گائتری منتر کی طرح ہے، لیکن اسے پوری طرح سے گائتری منتر نہیں جا سکتا ہے۔

راجستھان میں وزیر برائے صحت رگھو شرما کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گائتری منتر سنائے جانے کا کوئی فرمان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

رگھو شرما کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو مذہبی رنگ دینا صحیح نہیں ہے، گائتری منتر سنانا کہیں بھی لازمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو حکومت نے ایسا کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا ہے، یہ محض افواہ ہے۔

اس سے قبل راجستھان کے ادے پور کا معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک اعلی افسر نے کہا تھا کہ اب ہسپتالوں میں زچگی کے دوران خواتین کو گائتری منتر سنایا جائے گا۔

Last Updated : May 17, 2019, 12:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details