مرکزی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ ریمڈیسیور صرف اسپتالوں کو ہی سپلائی کی جارہی ہے جس پر دہلی ہائیکورٹ نے کہا کہ بیڈ کی کمی کی وجہ سے جن مریضوں کو اسپتالوں میں شریک نہیں کیا جارہا ہے ایسے مریض کس طرح ریمڈیسیور حاصل کرسکتے ہیں۔
دہلی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ انوج اگروال عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت نے انوج اگروال سے دہلی میں دواؤں کی قلت سے متعلق دریافت کیا جس پر انہوں نے کہا کہ دہلی میں فارما کمپنیاں نہیں ہیں جبکہ ریاست کو دوسری ریاستوں سے دوائیں سپلائی ہوتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ فروری کو بڑی مقدار میں دواؤں کا ذخیرہ خراب ہوگیا تھا کیونکہ ڈاکٹرز کی جانب سے ایسی دوائیں تجویز نہیں کی جارہی تھیں۔