اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ہزاری باغ ہوٹل سے لاکھوں روپے برآمد - income tex department

جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع انتظامیہ نے انکم ٹیکس محکمہ کی مشترکہ چھاپے ماری میں ایک ہوٹل کے کمرے سے 16 لاکھ روپے نقد برآمد کیے ہیں۔

ہزاری باغ ہوٹل سے لاکھوں روپے برآمد

By

Published : Apr 29, 2019, 6:18 PM IST

ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ( ڈی ڈی سی) وجے یادو نے بتایاکہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع کے ایک ہوٹل میں ایک سیاسی جماعت کے امیدوار کی جانب سے پیسوں کا لین دین کیا جارہاہے ۔

انہوں نے بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر کل دیر شب ان کی قیادت میں ڈویژنل افسر میگھا بھاردواج اور انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ مشترکہ چھاپے ماری کی گئی ۔

ہزاری باغ ہوٹل سے لاکھوں روپے برآمد

اس کاروائی میں ہوٹل کے ایک کمرے سے 16 لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔

یادو نے بتایاکہ ہوٹل میں سال 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں ہزاری باغ پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار گوپال ساہو انتخابی کیمپ چل رہاہے ۔

انہوں نے مزید بتایاکہ جس کمرے میں روپے برآمد کیے گئے ہیں اس میں پہلے سے دو شخص موجود تھے لیکن پولیس کو دیکھتے ہی سبھی بھاگ گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد کی گئی رقم ٹریزری میں جمع کر دی گئی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details