اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکہ، اسرائیل اور سعودی ایک ہی ہیں: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں معاشی بحران کا ذمہ دار امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ایران کے صدر حسن روحانی

By

Published : Mar 19, 2019, 12:52 PM IST

ایران کے صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر امریکی پابندیوں پر نکتہ چینی کی ہے، انہوں نے ملک کی معاشی بحران کی وجہ اسرائیل، امریکہ اور سعودی عرب کو قرار دیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایرانی صدر کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کو اپنے زیراثر لانا چاہتا ہے، جبکہ امریکہ کی ایسی تمام کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدہ کے انخلا کے بعد ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں، جس سے ایرانی معیشت بحران کا شکار ہے، اسی تناظر میں بعض حلقے حسن روحانی کو بھی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال کی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں، علاوہ ازیں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ملک میں نجی اور سرکاری شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دست برداری کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، جس کے باعث ایرانی معیشت کو سخت نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نّکی ہیلی نے واشنگٹن اور خلیجی ریاستوں پر عائد ایرانی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران اپنے اندورنی امن و امان کی خراب صورتحال کی وجوہات پر توجہ دے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details