اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

متاثرہ اہلکاروں کے لئے ہریانہ پولیس کی پہل - فرنٹ لائن وارئیر

ہریانہ پولیس نے اپنے متاثرہ اہلکاروں کے لیے پولیس لائنوں میں کووڈ کیئر سینئر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن وارئیر بن کر کھڑے ہیں.

Haryana police
Haryana police

By

Published : Apr 26, 2021, 10:37 PM IST

ریاست کے ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) منوج یادو کی سربراہی میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سینئر پولیس افسران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا.

انہوں نے بتایا کہ کووڈ کیئر سنٹرز کو پولیس لائنوں اور نئے تعمیر شدہ کوارٹرز میں قائم فلاحی مراکز میں کھولا جائے گا۔

کمشنر پولیس اور ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس اپنے علاقوں میں آکسیجن سپورٹ کے ساتھ 10 سے 25 بستروں کی سہولیات والے سینٹر تین دنوں میں تعمیر کریں گے۔ اس کے علاوہ متاثرہ پولیس اہلکاروں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے مابین مواصلات کے لئے ان مراکز میں ٹیلی میڈیسن سہولیات بھی فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کووڈ پروٹوکول کی صحیح تعمیل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 46965 پولیس اہلکاروں کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے جبکہ 27296 نے دوسری خوراک لی ہے۔ بقیہ پولیس اہلکاروں کو بھی دوسری خوراک جلد فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ضلع جھجر کے بادلی میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اشوک دہیا کے کورونا کی وجہ سے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئےآنجہانی کی روح کی شانتی کی دعا کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details