اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوح: 59 برس کے عابد حسین کو ویٹ لفٹنگ میں سلورمیڈل - سلور میڈل

ریاست ہریانہ کے 59 برس کے عابد حسین نے آسٹریلیا میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر کے ملک اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

عابد حسین کو ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل، متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 22, 2019, 1:21 PM IST

ہریانہ کے نوجوانوں کے بعد اب ہریانہ کے بزرگوں نے بھی اپنی طاقت کا ایک نمونہ پیش کیا ہے۔

عابد حسین کو ویٹ لفٹنگ میں سلور میڈل، متعلقہ ویڈیو
نوح کے ایک عمر دراز کھلاڑی عابد حسین نے آسٹریلیا میں منعقد ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیاہے۔میڈل جیت کر اپنے وطن گھر لوٹنے پر59 برس کے عابد کا پرجوش استقبال کیا گیا۔عابد نوح کے ایک سرکاری پرائمری اسکول میں ٹیچر ہیں۔ کھلاڑی نے 14 سے 16 جون تک آسٹریلیا مین منعقد کامن ویلتھ پیسیفک ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔عابد نے 55۔59 عمر گروپ میں 81 کلو گرام وزن زمرے میں (کلن اینڈ جرک) 155 کلوگرام وزن اٹھاکر سلور میڈل جیتا۔ قابل ذکر ہے کہ عابد حسین پہلے بھی ملک اور ریاست مین بھی منعقد ہونے والی ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں میڈل جیت چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details