اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بہار حج کمیٹی کا اجلاس - kolkata

ریاست بہار سے عازمین حج کے جانے کا سلسلہ 4 جولائی سے شروع ہوکر 14 جولائی کو ختم ہوگا۔

bihar

By

Published : Jun 10, 2019, 11:17 PM IST

اس بار ریاست سے جانے والے عازمین حج کی تعداد تقریبا پانچ ہزار ہے جو ریاستی کوٹے کا نصف حصہ ہے، اس بار 16سو عازمین حج کلکتہ سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں باقی 36 سو عازمین گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہونگے۔

bihar
بہارحج کمیٹی کے چیرمین الیاس احمد عرف سنو بابو نے کہا کہ ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو اپنی اپنی ذمہ داریاں الگ الگ شعبہ میں نبھائیں گے ،انھوں نے کہا کہ اس بار کولکتہ سے بھی ریاست کے عازمین حج مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔ 25 جولائی سے وہ کلکتہ سے روانہ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ اس بار 24 خادم الحجاج عازمین حج کے ساتھ روانہ ہوں گے ان میں ایک خاتون خادم بھی شامل ہے۔

اس موقع پر انھوں نے سفر حج کو سستا قرار دینے پر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی پر تنقید کی۔ اور اس پرعدم اتفاق کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details