انہوں نے حج کمیٹی آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے خواتین حج کے مسائل سے ناواقف رہتی ہیں اور ان کو خاطرخواہ تربیت نہیں مل پاتی۔ اسی لیے انہیں ماہر خواتین کے ذریعے حج ٹریننگ دی جائے۔
خواتین کو الگ سے حج ٹریننگ دی جائے - women programmme
جمعیت علماء ہند کے ضلعی صدر نائب قاضی زین الراشدین نے کہا ہے کہ جس طریقے سے حج کمیٹی آف انڈیا نے مردوں کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے اسی نوعیت سے خواتین کے لیے بھی تربیتی پروگرام کا انعقاد کریں۔
خواتین کو الگ سے حج ٹریننگ دی جائے
انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں بے چینی ہیں دیگر ریاستوں میں حج کمیٹی آف انڈیا نے نے تربیتی پروگرام جاری کر دیا ہے اور تاریخ کا اعلان کردیا جس کے تحت تربیتی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے لیکن اتر پردیش سمیت میرٹھ میں بھی اس کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے ۔
ایسے میں حج کمیٹی آف انڈیا کو چاہیے کہ ٹیکا کاری کی تاریخ کا اعلان جلد سے جلد کریں تاکہ عازمین حج کو عجلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔