اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بانڈی پورہ: عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے - بانڈی پورہ

ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ سے رواں برس منتخب عازمین حج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل کے علاوہ کمیونٹی سنٹر گریز میں عازمین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

بانڈی پورہ: عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

By

Published : Jun 28, 2019, 1:44 PM IST

اس موقعے پر انہیں ’’گردن توڑ بخار‘‘ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کے علاوہ پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔

بانڈی پورہ: عازمین حج کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

قابل ذکر ہے کہ عازمین کو مختلف وائرس سے حفاظت کے لئے ویکسین دیا جاتا ہے، تاکہ وہ سفر محمود کے دوران بیماریوں سے محفوظ رہیں اور ارکنان حج کو بحسن خوبی انجام دے سکیں۔

ویکسینیشن کے اس عمل کے دوران عازمین کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔

اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ میڈیکل افسر بانڈی پورہ نے ضلع اسپتال کا دورہ کرکے عازمین کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details