اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈیرہ سربراہ کی پیرول: انتظامیہ زمینی رپورٹ کی تیاریوں میں مصروف -

سادھوی جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل کے سلسلے میں سزا بھگتنے والے ہریانہ کے سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی پیرول کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ گراؤنڈ رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہے۔

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ

By

Published : Jun 24, 2019, 8:04 PM IST


ڈیرہ چیف نے سرسا میں واقع زمین پر زراعت کے لئے پیرول کے لئے درخواست دی ہے۔

سرسا کے صدر اور شہر پولیس تھانہ کے انچارج کے علاوہ مرکز اور ریاستی حکومت کی خفیہ ایجنسیاں ڈیرہ کے پیرول پر باہر آنے کے بعد کے ممکنہ حالات کے سلسلے میں رپورٹ تیار کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

سرسا کے پولس سپرنٹنڈنٹ ارون نہرا نے آج شام میڈیا کو بتایا کہ صدر اور شہر تھانہ نے پیرول کے سلسلے میں اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے جسے اعلی پولیس افسر جانچنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ کو شاید آج دیر شام تک سوپنےگی۔ ضلع مجسٹریٹ اس رپورٹ سے ریاستی حکومت کے داخلہ و جیل محکمہ کو آگاہ کروائے گا جس بعد پیرول پر فیصلہ آئے گا۔

اس دوران پیرول کی عرضی دائر کرنے اور جیل انتظامیہ کے ڈیرہ کے طرز عمل پر اطمینان ظاہر کرنے کی خبروں کے بعد ڈیرہ میں پیروکار جمع ہوناشروع ہو گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اگست 2017 میں جب گرمیت سنگھ کو سادھوی جنسی استحصال معاملے میں پنچكولا میں خصوصی سی بی آئی عدالت نے مجرم ٹھہرایا تھا تو بھڑکنے والے تشدد میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور دو سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کروڑ روپے کی جائیدادجلادی گئی تھی وہ الگ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details