عربی روزنامہ الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم اپنے عوام کو، ملک کے استحکام کو اور اپنے مفاد کو دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے سے گریز نہیں کریں گے۔
'آئل ٹینکرز پر حملوں میں ایران کا ہاتھ' - آئل ٹینکرز
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خلیج عمان میں آئل ٹینکرز پر ہونے والے حملوں کے لیے ایران کو ذمہ دارٹھہرایا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران نے تہران میں جاپانی وزیراعظم کے مہمان ہونے کا بھی خیال نہیں کیا اور ان کی سفارتی کوششوں کا یوں جواب دیا کہ خطے میں 2 ٹینکرز پر حملہ کیا گیا جن میں سے ایک جاپانی تھا۔
محمد بن سلمان نے سوڈان کے حالات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ' ہم سوڈان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔