اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

طوفان 'وایو' کا رخ تبدیل

محکمہ موسمیات نے گجرات میں آنے والے 'وایو' طوفان کے متعلق کہا کہ اس نے اپنا راستہ بدل لیا ہے، جس وہاں کی عوام میں راحت کی امید جاگی ہے۔

By

Published : Jun 13, 2019, 12:37 PM IST

Updated : Jun 13, 2019, 1:20 PM IST

طوفان 'وایو' کا رخ تبدیل

بحیرہ عرب میں اٹھے طوفان وایو نے اپنی سمت بدل دی ہے اور اب یہ خلیجی ملک عمان کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں ہے۔

اس کے گجرات ساحل کے قریب سے گزرنے سے بھاری بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں نقصان کا بڑاخطرہ ٹل گیا ہے۔

طوفان 'وایو' کا رخ تبدیل

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ جب گجرات کے ویراول سمندر سے تقریبا 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا تب ہی اس کی سمت بدل گئی اور یہ شمال مغرب کی طرف یعنی عمان سمندر کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

ریاست گجرات میں سر پر منڈلانے والے 'وایو' طوفان سے اب راحت ملنے کی امید ہے، کیوں کہ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ اب 'وایو' طوفان نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔

واضح رہے کہ طوفان رات بھر گجرات کے سمندر کی جانب بڑھ رہا تھا لیکن اب یہ طوفان عمان کی جانب اپنا رخ موڑ لیا ہے، اب یہ طوفان گجرات سے نہیں ٹکرائے گا، لیکن گجرات میں دریائی علاقوں میں اس کا خاصا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

طوفان 'وایو' کا رخ تبدیل

خیال رہے کہ اس دوران کئی علاقوں میں ابھی بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں، کچھ علاقوں میں میں شدید بارش اور ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ لوگوں کو سمندر سے دور رہنے کے لیے کہا گیا ہے اور گجرات میں اگلے 48 گھنٹے ہائی الرٹ رہے گا۔

یہ بھی بتا دیں کہ وایو طوفان سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے مکمل تیاریاں کی تھیں، جس این ڈی آر ایف کی 52 ٹیمیں، ایس ڈی آر ایف کی نو، ایس آر پی کی 14 کمپنیاں یا تین سو مرین کمانڈو اور نو ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے تھے۔

وہیں مغربی ریلوے نے بدھ کو بتایا تھا کہ وایو طوفان کے پیش نظر 70 ٹرینز کو رد کیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 13, 2019, 1:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details