گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی درج کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1561 نئے معاملے سامنے آئے ہیں وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9855 سے تجاوز کرگئی ہے۔
گجرات: کورونا وائرس کے1561 نئے کیسز درج گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4869 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 771860 سے تجاوز کرگئی ہے۔
موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 29015 ہے جس میں سے 472 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 28543 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمد آباد میں 256، سورت میں، 172، بڑودہ میں 172، گاندھی نگر میں 11، بھاؤنگر میں 15، بناس کانٹھا میں 19، راجکوٹ میں 86، سریندر نگر میں 1، پاٹن میں 14، امریلی میں 42، جام نگر میں 41، مہسانہ میں 24، جب کہ کچھ میں 30 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔