اردو

urdu

گجرات: بھڑوچ میں کووڈ-19 سینٹر میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک

By

Published : May 1, 2021, 6:53 AM IST

Updated : May 1, 2021, 10:42 AM IST

گجرات کے بھڑوچ میں واقع کووڈ اسپتال میں رات 12:30 بجے اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق آگ کے اس حادثے میں 16 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

گجرات: بھڑوچ میں کووڈ 19 مرکز میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک
گجرات: بھڑوچ میں کووڈ 19 مرکز میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

ملک بھر میں روزانہ ہی کہیں نہ کہیں آگ لگنے کے واقعات پیش آرہے ہیں، تشویش کی بات تو یہ ہے کہ اس میں سے زیادہ تر وہ اسپتال ہیں جہاں کورونا متاثرین کو رکھا گیا ہے۔ کووڈ-19 کے ان نگہداشت مرکزوں پر آگ لگنے کے واقعات کا پیش آنا ہماری انتظامی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے۔

گجرات: بھڑوچ میں کووڈ 19 مرکز میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

تازہ واقعہ گجرات کے علاقے بھڑوچ میں پیش آیا جہاں کووڈ-19 والے نگہداشت کے مرکز میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھڑوچ کے پٹیل ویلفیئر اسپتال میں مختص کردہ کووڈ سنٹر میں رات 12:30 بجے کے تقریباً آگ لگنے کا واقعہ اچانک پیش آیا، جس میں 14 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

گجرات: بھڑوچ میں کووڈ 19 مرکز میں آتشزدگی، 14 افراد ہلاک

آگ لگنے کے واقعہ کے فوری بعد راحت رسانی کے کام شروع کردیے گئے، تاہم تب تک دیر ہوچکی تھی اور کورونا مریضوں کو بچانے میں تاخیر ہونے سے 16 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیگر متاثرہ مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

نوٹ: واقعہ کے سلسلسلہ میں اپ ڈیٹ جاری ہے۔

Last Updated : May 1, 2021, 10:42 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details