اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جی ایس ٹی کلکشن میں 4.52 فیصد کا اضافہ - 4.52 فیصد کا اضافہ

اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) کلکشن جون 2019میں بڑھ کر 99939 کروڑ روپے ہوگیا۔

جی ایس ٹی کلکشن میں 4.52 فیصد کا اضافہ

By

Published : Jul 1, 2019, 7:31 PM IST

گذشتہ سال جون میں یہ رقم 95610 کروڑ روپے تھی۔ حالانکہ جون میں جی ایس ٹی کلکشن اس سال مئی کے کلکشن 100289کروڑ روپے کے مقابلے میں تقریباّ 350 کروڑ روپے کم ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ جون میں جمع 99939کروڑ روپے کی جی ایس ٹی میں مرکزی جی ایس ٹی 18366 کروڑ روپے۔ریاستی جی ایس ٹی کلکشن 25343 کروڑ روپے، کمبائنڈ جی ایس ٹی کلکشن 47772 کروڑ روپے اور سیس کلکشن 8457 کروڑ روپے رہا۔

کمبائنڈ جی ایس ٹی میں 21980 کروڑ روپے اور سیس میں 876 کروڑ روپے درآمد ات سے حاصل ہوئے ہیں۔

مئی کے مہینے کے لیے 30جون تک 74لاکھ 38 ہزار جی ایس ٹی آر۔3 بی فارم پر کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details