اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ - زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا

اس حملے میں کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ
سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ حملہ

By

Published : Oct 30, 2020, 9:42 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے چاڈورہ علاقے کے نمتحال میں سی آر پی ایف کیمپ پر گرینیڈ داغا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا.

اس حملے میں کسی بھی اہلکار کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے

پولیس ذرائع کے مطابق نمتحال میں واقع 43-BN سی آر پی ایف کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا.


سکیورٹی فورسز اس دھماکے کے فوراً بعد متحرک ہوگئے اور انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details