اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: گوندہل پاڑہ جوٹ مل بند

مغربی بنگال کے گوندہل پاڑہ جوٹ مل ایک بار پھربندہوجانے سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے۔

گوندہل پاڑہ جوٹ مل بند

By

Published : May 28, 2019, 6:31 PM IST

ہگلی ضلع کے تیلنی پاڑہ میں واقع گوندہل پاڑہ جوٹ مل کے گیٹ کے سامنے فار سسپنشن آ ف ورک کا نوٹس چسپاں کردیا گیا ہے۔

گوندہل پاڑہ جوٹ مل بند

واضح رہے کہ مسلسل 11 مہینوں تک بند رہنے کے بعد پارلیمانی انتخابات سے قبل گوندہل پاڑہ جوٹ مل کھلاتھا اور ایک مہینے کے بعد دوبارہ بند ہو گیا۔

نوٹس سے مزدوروں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔مشتعل مزدوروں نے مل انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور وہاں موجود پولیس اہلکاروں پر پھتر بازی کی۔

سی آ ئی ٹی یو کے رہنما شیوپرساد بنرجی نے کہاکہ سیاست کی وجہ سے جوٹ مل کھولااور بند کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال کی حکومت کو ملک کے مالک پر مل کودوبارہ کھلوانے پر زوردینا چا ہئے۔

مل انتظامیہ نے مل بند ہونے کے سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔مزدوروں کاکہنا ہے کہ سازش کے تحت مل بند کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details