کتوں کے حملے میں شاہد نامی کسان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کافی وقت گزرجانے کے بعد جب وہ اپنے گھر نہیں پہنچا تو ان کے اہل خانہ انہیں تلاش کرتے ہوئے کھیت پہنچے جہاں انہوں نے شاہد کو مردہ پایا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
گجرولا شیو گاؤں میں اب تک کتوں نے 3افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔اس واقعہ کے بعد سے گاؤں کے لوگ انتہائی خوف و ہراس کے ماحول میں ہیں۔