انہوں نے محمد مرسی کی وفات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ' سب سے پہلے میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمارے بھائی کی مغفرت کرے۔ محمد مرسی جمہوری اقدار کے ساتھ 52 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدر بنے تھے لیکن سفاک حکمراں نے انہیں برطرف کردیا اور بغاوت کرکے صدر بن گئے۔ آپ جانتے ہیں کہ انہوں نے 50 مصریوں کو پھانسی دی۔'
گذشتہ روز 67 برس کے محمد مرسی عدالتی کارروائی کے بعد بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔