دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست جاری کردی گئی، جس کے مطابق آئس لینڈ اپنی اول جگہ بنانے میں ایک بار پھر کامیاب رہا۔
گوبل پیس انڈیکس نے سنہ 2019 کے دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست جاری کی تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے گوبل پیس انڈیکس نے سنہ 2019 کے دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست جاری کی۔ جس میں آئس لینڈ پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، پرتگال، آسٹریا اور ڈنمارک بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
فہرست میں دنیا بھر کے 163 ممالک کو پانچ درجات (بہت پرامن، پرامن، درمیانہ، کم، بہت کم اور فہرست میں نہ شامل) میں تقسیم کیا گیا، سیکیورٹی اقدامات، غیرملکی سیاحوں کی آمد، موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات، معاشی اور امن و امان کی صورتحال کے حساب سے ممالک کو نمبرز دیے گئے۔
گزشتہ 14 برس سے سرفہرست رہنے والے ملک آئس لینڈ کو اس بار کی کوئی مات نہیں دے سکا اور سارا سال میں وہاں صرف 18 افراد قتل ہوئے جبکہ غیرملکی سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد سیر کے لیے پہنچی۔
فہرست میں نیوزی لینڈ دوسرے، پرتگال تیسرے، آسٹریا چوتھے، ڈنمارک پانچویں، کینیڈا چھٹے، سنگاپور ساتویں، سلووینا آٹھویں، جاپان نویں، گزیچ ری پبلک دسویں، سوئٹزرلینڈ گیارہویں، آئرلینڈ بارہویں اور آسٹریلیا تیرہوں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
پرامن ممالک
فن لینڈ، بھوٹان، ملائشیاء، نیدرلینڈ، بلیجیئم، سوئیڈن، ناروے، ہنگری، جرمنی، سلوواکیا، رومانیہ، بلغاریہ، چلی، پولینڈ، قطر، اسپین، کوسٹاریکا، تائیون ، اٹلی وغیرہ شامل ہیں۔ (فہرست میں چودہ نمبر سے 72 نمبر تک دنیا کے پرامن ممالک کے نام درج ہیں)۔
درمیانے پُرامن ممالک
فہرست کے مطابق نیپال، انگولہ، اردن، راوندا، پیرو، بوسنیا، تنوشیا، جمیکا، پیرگوائے، تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کو درمیانے درجے کا پرامن ملک بتایا گیا۔
کم پُرامن ممالک
دنیا کے کم پرامن ممالک کی تعداد 28 ہے، جس میں بھارت، ایران، امریکا، ساؤتھ افریقا، شام، سعودی عرب، فلپائن، میکسیکو، فلسطین، اسرائیل، ونزیلا، لبنان وغیرہ شامل ہیں۔
اسی طرح اگلے درجے (بہت کم پُرامن ممالک) کی فہرست میں بھارت کا نام شامل ہے، رپورٹ کے مطابق بھارت مجموعی طور پر فہرست میں چارنمبروں کے ساتھ 141ویں نمبر پر ہے۔