اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ایک ہفتے میں بھاٹ پاڑہ کے حالات معمول پر لا دوں گا' - پولیس کمشنر

بیرکپور کے پولیس کمشنر منوج ورمانے کا کہنا تھا کہ' وہ ایک ہفتے اندر تشددزدہ بھاٹ پاڑہ کے حالات کو معمول لے آئیں گے اور وہاں پھر کبھی حالات خراب نہیں ہوں گے'۔

'ایک ہفتے میں بھاٹ پاڑہ کے حالات معمول پر لا دوں گا'

By

Published : Jun 26, 2019, 1:20 PM IST


پولیس کمشنر منوج ورمانے سیاسی رہنماوں سے ملاقات کے دوران حالات کو معمول پر لانے کے لیے کیا کرناہے پولیس کو اچھی طرح سے معلوم ہے۔ہم جانتے ہیں کہ پرُامن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف کس طرح سے نمٹنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بیرکپور کمشنرکے عہدہ سنبھالے ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہواہے۔ لیکن حالات میں زبردست بہتری آ ئی ہے۔ گزشتہ کل سیاسی پارٹیاں اگر امن جلوس کےنام ماحول خراب کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی تو کل ہی سب کچھ ٹھیک یو جاتا۔

پولیس کمشنر کے مطابق پولیس کوکسی بھی علاقے کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے چند گھنٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکن چند مسائل کے سبب پولیس تھوڑا وقت لگ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں گزشتہ چند دنوں سےقبل سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم میں تین افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعدبھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں تشددکاسلسلہ جاری ہے۔

پولیس انتظامیہ اور سیاسی پارٹیوں کے درمیان کئی میٹنگ ہونے کےباوجود اب تک بھاٹ پاڑہ اورا س کے اطراف میں حالات میں بہتری نہیں آ سکے ہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details