ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس تیسری بار مغربی بنگال کے اقتدار میں قابض ہونے میں کامیاب ہوئی ہے۔ممتا بنرجی کی حکومت میں اہم ذمہ داری سنبھالنے والے 43 وزراء نے آج راج بھون میں حلف لیا۔جس کے بعد کابینہ کی میٹنگ میں کس کو کیا ذمہ داری دی جائے گی اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دیناجپور کے گوپال پوکھر سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی غلام ربانی کو نئی حکومت میں وزیر اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم بنایا گیا۔
غلام ربانی کی پیدائش دیناج پور کے گوپال پوکھر میں 1970 میں ہوئی تھی۔پیشہ سے معلم ہیں اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنی بھی رہ چکے ہیں۔
سنہ 2011 میں کانگریس پارٹی سے پہلی بار رکن اسمبلی بنے تھے اس کے بعد 2016 سے ترنمول کانگریس کی طرف سے اسمبلی الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے جس کے بعد ان کو وزیر مملکت محنت بنایا گیا تھا۔2021 میں بھی ان کو بڑی کامیابی ملی جس کے بعد ان کو اس بار ممتا بنرجی کی حکومت میں کابینہ وزراء میں شامل کیا گیا بلکہ اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم جیسے اہم قلمدان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔