'الیکشن رزلٹ آتے ہی مودی حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھائی'
راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد مودی حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
اشوک گہلوت نے آج ٹویٹ کر کے کہا کہ جب تک پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات جاری تھے، مودی حکومت نے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتیں ہر دن رد و بدل کا شکار تھیں۔ انتخابات کے نتائج آتے ہیں مرکز نے پیٹرول-ڈیزل کی قیمت بڑھا کر وبا سے متاثر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو پیٹرول-ڈیزل پر ٹیکس کم کر کے پہلے سے ہی پریشان عوام کو راحت دینی چاہیے۔ یو پی اے حکومت کے مقابلے مودی حکومت ڈیزل-پیٹرول پر کئی گنا زیادہ ٹیکس وصول رہی ہے جس کے سبب مسلسل مہنگائی بڑھ رہی ہے۔