غازی آباد کے ڈی ایم ضلع میں کورونا کے عدم پھیلاؤ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ کررہے تھے اور ساتھ ہی مختلف ہسپتالوں کا دورہ اور معائنہ بھی کر رہے تھے۔
گزشتہ دنوں ان کی طبیعت خراب ہوئی، بخار آیا جس کے بعد انہوں نے دوا لی لیکن فائدہ نہیں ہوا جس کے بعد کورونا جانچ کی گئی جس میں ان کی رپورٹ مثبت آئی۔
جب تک ڈی ایم اجے پانڈے صحت یاب نہیں ہو جاتے تب تک غازی آباد اتھارٹی کے وی سی کرشنا کرونیش ان کا چارج سنبھالیں گے حالانکہ ان کے تمام کاموں کی جانکاری ڈی ایم اجے پانڈے کو انتظامیہ دیتی رہے گی۔
بتادیں کہ غازی آباد کی بھی حالت اچھی نہیں ہے۔ ضلع میں اب تک کورونا سے 138 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ابھی بھی 5841 ایکٹیو مریضوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔