اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گیا: ماووادی باغی گرفتار - گیا: متعدد معاملات میں ملوث نکسلی گرفتار

گیا کے بارہ چٹی پولیس کو شاندار کامیابی ہاتھ لگی ہے، پولیس نے گزشتہ دس برس سے فرار ماووادی باغی جیتن یادو کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

گیا: متعدد معاملات میں ملوث نکسلی گرفتار

By

Published : May 27, 2019, 9:17 PM IST

گیا کے بارہ چٹی علاقے کی پولیس نے گزشتہ دس برس سے فرار جیتن یادو کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔


پولیس نے بتایا کہ جیتن یادو کو خفیہ جانکاری کی بنیاد پر اسکے گاؤں ڈوم چوا میں گھیرا بندی کرکے گرفتار کیا گیا۔


جیتن یادو پر قتل، ڈاکہ زنی اور گاڑیوں کی چوری کے علاوہ متعدد الزام ہیں۔ بارہ چٹی تھانہ انچارج دھرمندر کمار نے بتایا کہ جیتن یادو کو پوچھ تاچھ کے بعد جیل بھیج دیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گیا کے متعدد علاقے نکسل متاثر ہیں۔ ان میں امام گنج اور بارہ چٹی جیسے علاقے سر فہرست ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details