اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آسام: غیر ملکی قراردیے گئے سابق بھارتی فوجی اہلکار کو ضمانت - سابق فوجی ثناء اللہ کی ضمانت منظور

ریاست آسام کے رہنے والے سابق فوجی اہلکار ثناء اللہ جنہیں نہ صرف این آر سی کی فہرست سے نکال دیا گیا بلکہ غیر ملکی قرار دیکر حراست میں لیا گیا تھا، کو گوہاٹی ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

سابق فوجی ثناء اللہ کی ضمانت منظور

By

Published : Jun 8, 2019, 12:55 PM IST

ریاست اسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں ہائی کورٹ نے غیر ملکی قرار دیے جانے کے بعد گزشتہ ماہ حراستی کیمپ میں بھیجے گئے فوج کے سبکدوش افسر محمد ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

سابق فوجی ثناء اللہ کی ضمانت منظور

ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی ہے، اور ان کی گوہاٹی ہائی کورٹ سے ضمانت کو منظوری مل گئی ہے۔

خیال رہے کہ ان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر منظور کی گئی ہے اوربغیر اجازت ریاستی سرحد سے باہر جانے پر روک سمیت بعض پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

ثناء اللہ کو فی الحال گوالپاڑہ حراستی کیمپ میں رکھا گیا ہے جبکہ انہیں پیر تک رہا کرنے کا امکان ہے۔

وکیل نے کہا کہ عدالت نے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور قومی شہری رجسٹرار اتھارٹی (این آر سی) سمیت تمام متعلقہ فریقوں کو نوٹس بھیجا۔

واضح رہے کہ ثناء اللہ فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد فی الحال آسام پولیس میں سب انسپکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہیں 23 مئی کو غیر ملکیوں کے لیے بنائے گئے ٹربیونل نے غیر ملکی قرار دے کر حراستی کیمپ میں بھیج دیا تھا۔

ثنا اللہ كامروپ (دیہی) ضلع کے بوکو کے رہنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details