ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور کے دیوبند علاقے کی ایک گاؤں کی خاتون کے ساتھ پانچ افراد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ہے۔
اس وا۲قعے کے بعد خاتون نے کوتوالی میں تحریر دے کر ملزموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ 'چھ مہینے پہلے مجھے نگلی گاؤں کی رہنے والا نوجوان اور اس کا خالہ زاد بھائی گھر آئے اور دھوکے سے موٹر سائیکل پر بٹھالیا اور گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں پر پہلے سے ہی ان کے تین اور ساتھی موجود تھے، میری مخالفت کرنے پر انہوں نے میرے ساتھ مار پیٹ کی اور باری باری سے میرا ریپ کیا'۔
خاتون نے مزید کہا مزموں نے کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، خاتون نے کہا کہ چھ مہینے سے وہ مسلسل دھمکی دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا جینا محال ہوگیا ہے۔
خاتون پچھلے چھ مہینے سے مسلسل کوتوالی کے چکر کاٹ رہی ہیں، لیکن آج تک اس کو انصاف نہیں مل پایا ہے، ایسے میں ملزمہ نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔