امریکی صدر جوبائیڈن نے اتوار کو کہا کہ جی7 کے نئی بنیادی ڈھانچہ کی پہل ترقی پذیر ممالک کے لئے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹیو (بی آر آئی) سے بہتر متبادل ہوگا۔
بائیڈن نے پریس کانفرنس میں کہا،’’ہم نے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے لئے موجود 40- ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد کے لئے جی7 میں ایک اہم عزم بھی کیا ہے۔ میں نے ایک نظریہ سامنے رکھا ہے جو عالمی شراکت داری کے لئے ہے۔ چین کی اپنی بیلٹ اینڈ روڈ پہل ہے، اور ہمیں لگتا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک اور زیادہ مساوی طریقہ ہے۔