اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بیدر: فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی - اردو نیوز کرناٹک

وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ بیدر ضلع میں محکمہ صحت، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرز، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اہلکاروں اور صحافیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

بیدر: فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی
بیدر: فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی

By

Published : Jun 15, 2021, 11:29 AM IST

کرناٹک وزیر برائے افزائش مویشیان وبیدر ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے کہا کہ حکومت کے احکام کے مطابق بیدر میں سبھی فرنٹ لائن ورکرز کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ کوویڈ ویکسین دیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیدر ضلع میں محکمہ صحت، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرس، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اہلکاروں اور صحافیوں کو ویکسین لگائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 21 جون سے بیدر ضلع بھر میں 18 سال سے زائد سبھی افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔21 جون سے شروع کی جانے والی ویکسین مہم کوکامیاب بنانے کےلیے موثر انتظامات کیے جارہے ہیں۔

ضلع نگران وزیر پربھو چوہان نے لوگوں سے اپیل کی کہ لوگ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ رضاکارانہ طور پر ویکسینیشن مرکز پر پہنچ کر ویکسین ضرور لگوائیں۔ اس بات کو لوگ ذہن میں رکھیں کہ ویکسین سے لوگ کووڈ سے پوری طرح محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details