اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وادی کشمیر اور چناب خطے میں غیر متوقع برفباری - بالائی علاقوں

وادی کشمیر اور چناب خطے کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب غیر متوقع برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

غیر متوقع برفباری

By

Published : Jun 12, 2019, 10:51 AM IST

وادی میں تیز ہواؤں کے سبب درخت گرنے سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ سینکڑوں درخت اکھڑ آئے ہیں۔

غیر متوقع برفباری
پیر پنجال کے پیر گلی کے علاوہ سونمرگ، بال تل، گریز، دراس، اور کرگل میں کم سے کم تین انچ برف جمع ہو گئی ہے۔ جس سے ان خطوں میں سردی کی شدت میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

اگرچہ یہ برفباری سیاحت کے لئے کافی اہم ثابت ہونے کا امکان ہے لیکن بن موسم کی اس غیر متوقع برف باری سے یہاں کی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں کھڑی

وہیں ریاست کے سرحدی ضلع پونچھ کے علاقے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوئے ییں۔

ادھر بالائی و نشیبی علاقوں میں رات بھر موسلادھار بارش ہوئی جس سے جہلم اور اس کی معاون ندیوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔

وادی کے بیشتر علاقوں کی سڑکیں زیر آب ہوگئی ہیں اور نکاسی کا نظام ناکارہ ہو گیا ہے۔ تیز بارش سے جموں سرینگر شاہراہ اور مغل روڑ کو بھی فی الحال آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ادھر محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کی جانب سے مختلف دریاؤں اور ندیوں کی آبی سطح کے تعلق سے لوگوں کو اطلاعات دی جار ہی ہیں تاکہ لوگوں کو خطرات سے خبردار کیا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details