اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میٹرو اور بسوں میں خواتین کے مفت سفر کی تجویز - قومی دارالحکومت دہلی

قومی دارالحکومت دہلی میں خواتین کو میٹرو اور بسوں میں مفت سفر کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

خواتین کو میٹرو اور بسوں میں مفت سفر کرنے کی تجویز

By

Published : Jun 3, 2019, 8:30 AM IST

دہلی حکومت نے میٹرو اور ڈی ٹی سی انتظامیہ کے ساتھ گذشتہ روز ایک میٹنگ کی جس میں خواتین کے مفت سفر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دہلی سرکار میں وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے بتایا کہ بسوں میں خواتین کے مفت سفر کرنے کی تجویز پر ریاستی سرکار کے ساتھ گفت و شنید ہوئی ہے۔

ریاستی حکومت یہ بھی معلوم کررہی ہے کہ میٹرو ٹرین اور بسوں میں خواتین کے مفت سفر کرنے پر سرکار پر مزید کتنا خرچ آئے گا، جبکہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس اسکیم کے نافذ ہونے سے 14 سے 15 سو کروڑ روپے سالانہ سرکار پر اضافی خرچ آئے گا۔

واضح رہے کہ دہلی میں تقریباً 30 فیصد خواتین میٹرو اور بسوں میں سفر کرتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details