اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترنمول کے کیمپ دفترپرحملہ، چارزخمی - ترنمول کانگریس

مدنی پور کے بیلدا تھانے علاقے میں ترنمول کانگریس کے کیمپ دفتر میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے چار رکن زخمی ہو گئے۔

ترنمول کے کیمپ دفترپرحملہ، چارزخمی

By

Published : May 12, 2019, 12:22 PM IST

مغر بی بنگال میں عام انتخابات کے چھٹے مر حلے کی پولنگ کے دوران مدنی پور ضلع بی جے پی اور ترنمول کا نگریس کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔
بیلدا تھانہ علاقے میں واقع 117 نمبر پولنگ بوتھ کے قریب ترنمول کانگریس کے کیمپ پرنامعلوم شرپسندوں کے حملے میں ترنمول کانگریس کے چار کارکنان زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو بیلدا گرامن اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ترنمول کا نگریس کے کیمپ دفتر میں ہو ئے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے ۔ ایک کی حالت انتہائی نازک ہے۔
تفتیش جا ری ہے۔ اس کیس میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے۔
ترنمول کانگریس کے ضلع صدر کاکہناہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے ترنمول کانگریس کے کیمپ دفتر پر حملہ کیاہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر نے ترنمول کا نگریس کے الزام کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details