اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'شاہراہ کی بندش، یہ کیسا پاگل پن ہے' - سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر میں حکام نے آج پہلی بار قومی شاہراہ عام لوگوں کے لیے بند کردی ہے تاکہ صرف سیکورٹی فورسز کی گاڑیاں سفر کرسکیں۔

سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی

By

Published : Apr 7, 2019, 11:36 AM IST

وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس کے مطابق ہفتے میں دو دن سرینگر جموں شاہراہ پر صرف سکیورٹی کانوائز کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

اس فیصلے کے خلاف عوام اور مقامی قیادت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ 'یہ کیسا پاگل پن ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس حکم کو فوری برخواست کردیا جائے گا کیوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گورنر انتظامیہ عوام کو سڑک پار کرنے جیسے جیسے چھوٹے چھوٹے کاموں سے روک کر سزا دینا چاہتا ہے'۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فروری میں لیتہ پورہ پلوامہ میں ہوئے خود کش حملے کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے۔ اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details