اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولگام میں چھاپہ، ایک گرفتار - گرفتار

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں دوران شب سکیورٹی فورسز نے50 سالہ غلام احمد ڈار نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

دوران

By

Published : Jun 3, 2019, 8:21 AM IST

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات سکیورٹی فورسز اشموجی علاقے میں پہنچی اور غلام احمد ڈار کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔

غلام احمد کے اہل خانہ نے شور مچایا تاہم سکیورٹی فورسز نے ہوا میں فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں خوف و دہشت پھیل گئی۔ غلام احمد ڈار پانچ بیٹیوں کے والد ہیں ۔

اس ضمن میں اگرچہ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے پولیس کے اعلیٰ افسر کے ساتھ بات چیت کی تاہم انہوں نے اس بارے میں کسی بھی طرح کی اطلاع دینے سے انکار کردیا۔ وہیں گرفتار کیے گئے غلام احمد کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر ہے۔

اہل خانہ یہ سمجھ ہی نہیں پارہے ہیں کہ ان کی گرفتاری کی وجہ کیا ہے کیوں کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی انہیں کچھ نہیں بتایا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details