اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چین میں طوفانی بارش - heavy rain,

چین میں گذشتہ روز ہونے والی شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

چین میں طوفانی بارش

By

Published : May 29, 2019, 8:15 AM IST

چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہر میںبھی میں گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، اور عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

چین کے شمال مشرقی اور جنوبی شہروں میں بھی گذشتہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، جبکہ ٹریفک کی نقل و حرکت بھی شدید متاثر ہوئی۔

اطلاع کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں سیلاب میں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

چینی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

خیال رہے کہ مئی سنہ 2015 میں چین کے چھ صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں آئے تھے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ اس شدید باشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details