اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

افغانستان میں سیلاب، درجنوں افراد ہلاک

ایران کے بعد اب افغانستان کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، جہاں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ۔

افغانستان میں سیلاب، درجنوں ہلاک

By

Published : Apr 6, 2019, 11:40 AM IST

ایران کے بعد اب افغانستان کو بھی سخت سیلابی صورت حال کا سامنا ہے، ایران میں سیلاب کی وجہ سے اب تک 60 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مغربی حصے میں شدید بارش کے بعد سیلاب کے آنے کی وجہ سے صورت حال مزید خراب ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں کئی مکانات سیلاب میں بہہ گئے، جبکہ ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے، جس میں سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں سے کئی راستے منقطع ہوگئے ہیں اور وہاں کئی مکانات بھی پانی میں بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورت حال نافذ کردی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ افغان کے صوبے قندھار میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب شدید تباہی ہوئی تھی، جس میں 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

افغانستان میں رواں برس کے آغاز سے اب تک سیلاب کے باعث 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ کئی علاقوں کے زمینی راستے برفباری کی وجہ سے بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details