اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کیلاش مانسروور کے لیے پہلا قافلہ روانہ - kailash mansrowar

کیلاش مانسروور کی پہلی یاترا کے لیے وزیرخارجہ نے اتراکھنڈ کے لپولیکھ درے سے ہوکر گزرنے والے مسافروں کے پہلے قافلے کو مبارکباد دیکر رخصت کیا۔

کیلاش مانسروور کے لیے پہلا قافلہ روانہ

By

Published : Jun 11, 2019, 3:03 PM IST

کیلاش مانسروور کی اس برس کی یاترا منگل سے شروع ہوگئی ہے، وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے جواہر لعل نہرو بھون میں اتراکھنڈ کے لپولیکھ درے سے ہوکر جانے والے مسافروں کے پہلے قافلے کو مبارکباد کے ساتھ وداع کیا۔

وزیرخارجہ نے اس موقع پر تیرتھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کی یاترا مکمل طور پر محفوظ اور منفرد روحانی تجربوں سے بھرپور ہو۔

انہوں نے مسافروں کو صلاح دی کہ وہ قافلے کے ساتھ جانے والے رابطہ افسروں کے سکیورٹی سے متعلق مشوروں پر پوری طرح عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یاترا کا راستہ جتنا مشکل ہے، اتنا ہی آسان بھی ہے، مسافروں کو یقینی طور پر یاترا میں ان کی امید سے کہیں زیادہ تفریحی اور روحانی تجربوں سے بھرپور ہوگی۔

ڈاکٹر جے شنکر نے یاترا کے بہتر انتظامات کے لیے اتراکھنڈ، دہلی اور سکم کی ریاستوں کا شکریہ ادا کیا، اور چین حکومت کے انتظامات کی بھی ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ اس برس کیلاش مانسروور یاترا کےلیے تین ہزار سے زیادہ درخواستیں آئی ہیں جن میں سے 1580 افراد کو جانے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ لوگوں میں اس تیرتھ استھل کے لیے دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

انڈین فارن سروس کے افسر اور ملک کے خارجہ سکریٹری رہ چکے ڈاکٹر جے شنکر نے اپنے خطاب کی شروعات ہندی میں کی۔

خطاب کے بعد ناشتے کے دوران انہوں نے مسافروں کے درمیان رہ کر غیر رسمی طور پر کھل کر بات چیت بھی کی جس سے تیرتھ یاتری بے حد خوش نظر آئے۔

لیپولیکھ درے سے ہوکر60 مسافروں کے 18 قافلے جائیں گے، جبکہ سکم میں ناتھولا درے سے ہوکر 50 مسافروں کے 10 قافلے جائیں گے۔

منگل کو روانہ ہوئے قافلے میں 57 مسافر اور دو رابطہ عامہ کے افسر بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details