اردو

urdu

گیا: لاک ڈاؤن کا پہلا دن سڑکیں سنسان، روکو ٹوکو مہم کی شروعات

بہار میں لاک ڈاون کے نفاذ کے پہلے دن سختی کے ساتھ حکام عمل درآمد کرانے کی کوشش کررہے ہیں، گیا ڈی ایم اور ایس ایس پی نے سڑک پر اتر کر جائزہ لیا۔ پہلے دن سڑکیں سنسان نظر آئیں اور بلاضرورت آنے جانے والوں کو کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

By

Published : May 5, 2021, 10:06 PM IST

Published : May 5, 2021, 10:06 PM IST

lockdown
lockdown

گیا میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل ہو اس سے متعلق اعلیٰ حکام حساس ہیں۔ کئی جگہوں اور متعدد تھانوں کے باہر چیکنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں پیدل چلنے والوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے.

لاک ڈاؤن کے دوران جن دکانوں کو دن کے گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر وہ گیارہ بجے کے بعد بھی کھلی ہوئی پائی گئی تو ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی.

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ، ایس پی ادتیہ کمار نے صدر سب ڈویژن کے کئی علاقوں کا دورہ کیا جو دکانیں کھلی تھیں ان کے خلاف کارروائی کی گئی.

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھیشیک کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا انفیکشن میں غیرمعمولی اضافے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کورونا انفیکشن سے بچایا جاسکے اور انفیکشن کا سلسلہ توڑا جاسکے.

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنی فیملی، معاشرہ، ریاست اور ملک کے مفاد میں لاک ڈاؤن کی تعمیل میں تعاون کریں اور گھر میں رہ کر خود کو کورونا انفیکشن سے بچائیں.



روکو ٹوکو مہم کے تحت کارروائی


ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے دوران روکو ٹوکو مہم کی شروعات کی ہے جس کے تحت ہر آنے جانے والوں پر انتظامیہ اور پولیس نے سختی سے نگاہ رکھے ہوئے ہیں. پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی کوشش ہے کہ کورونا کی کڑی کو جتنی جلدی ہوسکے اسے توڑ دیں تاکہ کم سے کم لوگ اس کی زد میں آئیں.

روکو ٹو کو مہم کے تحت آٹو رکشا اور گاڑیوں پر سوار لوگوں کو روک کر ضروری کام کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے انہی افراد کو جانے کی اجازت دی جاتی ہے جن کے پاس گائیڈلائنز کے تحت بہت ضروری کام ہو اور ان کے پاس اس سے متعلق کاغذات بھی ہوں، اگر باہر سے سفر کر کے آرہے ہیں تو اپنے پاس ٹکٹ رکھنا لازمی ہے.

  • دیہی علاقوں پر بھی ہے نظر


ایس ایس پی ادتیہ کمار نے بتایا کہ ضلع پولیس کو لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت دی گئی ہے. دیہی علاقوں اور وہاں کی بازاروں پر بھی پولیس کی نگاہ ہے. خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے .

انہوں نے کہا بغیر کام کے ہرگز گھر سے باہر نہیں نکلیں کیوں کہ یہ ہم سب کی بھلائی کے لیے ہے. کورونا کی کڑی کو توڑنے کی کوشش کی جائے.

واضح رہے کہ گیا میں اوسطاً روزانہ 8 سو کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہورہی ہے. روزانہ اموات بھی ہورہی ہے. سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں بیڈ خالی نہیں ہیں. پٹنہ کے بعد گیا سب سے زیادہ متاثر ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details