آ ئی پی ایل میں سٹہ بازی، فائرنگ میں ایک زخمی - مغربی بنگال
آئی پی ایل 2019 کے ایلمینٹری راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں سٹہ بازی کو لے کرمغربی بنگال کے دمدم میں گولی چلنے سے ایک شخص شدیدطور پر زخمی ہوگیا۔
آ ئی پی ایل 2019 کے ایلمینٹری راؤنڈ کے ایک اہم میچ میں سٹہ بازی کو لے کر دمدم میں گولی چلنے سے ایک شخص شدیدطور پر زخمی ہوگیا۔
مغر بی بنگال کے دمدم تھانے علاقے آ ئی پی ایل2019 کے ایلمنٹری راؤنڈ کے میچ کے دوران بڑے پیمانے پر سٹہ بازی چل رہی تھی۔ اسی دوران دوگروہوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ فائرنگ میں بسواجیت پال نامی ایک شخص کی کمر میں گولی لگی۔
زخمی شخص کو آ ر جی کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آ ئی پی ایل میچ کے دوران دمدم کے نوباپلی علاوے میں سٹہ بازی کولے کر دوگروہوں کے درمیان جھگڑے میں گولی چل گئی۔ اس کیس میں ایک شخص کو گرفتارکیا گیا ہے۔