اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

موٹر سائیکلز میں آتشزدگی - 35 سے زیادہ موٹر سائیکلیں جل کر راکھ

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں پولنگ بوتھوں پر روانہ ہونے سے قبل پولنگ پارٹی سینٹر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلز میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔

موٹر سائیکلوں میں آتشزدگی

By

Published : Apr 28, 2019, 7:31 PM IST

اس حادثے میں تقریبا 35 سے زیادہ موٹر سائیکلز جل کر راکھ ہوگئیں۔

اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ ہردوئی میں شہر کوتوالی علاقے میں آر آر انٹر کالج کے اندر پیر کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے انتخابی اہلکار روانہ ہورہے تھے۔ اچانک باہر موٹر سائیکلز میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے 35 زائد موٹر سائیکلز جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ کی زد میں آکر ایک کار بھی جل گئی آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ موقع پر پہنچی دمکل کی ٹیموں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو حاصل کیا۔ حادثے میں کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ان میں اکثر موٹر سائیکلز ان لوگوں کی ہیں جو انتخابی ڈیوٹی پر تعینات ہیں یا ان کو ان کے اہل خانہ میں سے کوئی چھوڑنے آئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details