وہاں پر موجود پہریدار نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' میں نے سب سے پہلے ہسپتال انتطامیہ کو آتشزدگی کی اطلاع دی اور انہوں نے فائر بریگیڈ محکمے کو اس سے فوراً ہی باخبر کیا اور تقریباً 15 منٹ بعد ہی ٹیم موقع پر پہنچی اور سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔'
فائر بریگیڈ کے افسر کا کہنا تھا کہ 'آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 7 سے زائد گاڑیاں جائے حادثے پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ اس دوران ہسپتال میں موجود مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔