واضح رہے کہ 1100 سے زائد جوانوں نے سیاچن کے مقام پر ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کی ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
واضح رہے کہ 1100 سے زائد جوانوں نے سیاچن کے مقام پر ملک کی حفاظت کرتے ہوئے جان قربان کی ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے چوکیوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
وزیر دفاع کے ہمراہ فوجی سربراہ جنرل بپن راوت اور دیگر سینیئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔
مسٹر سنگھ نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور وادی میں عسکریت پسندانہ مخالف آپریشنز کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
چند روز قبل ملک کے وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راجناتھ سنگھ کا یہ بحیثیت وزیر دفاع کسی بھی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ تاہم موصوف سابق حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ قریب دو درجن سے زائد بار جموں و کشمیر کے دورے کر چکے ہیں۔